’ جام کمال باعزت طور پر مستعفیٰ ہو جائیں، لاپتہ ارکان کو نہ لایا گیا تو۔۔۔‘اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بڑی دھمکی دے دی

’ جام کمال باعزت طور پر مستعفیٰ ہو جائیں، لاپتہ ارکان کو نہ لایا گیا ...
’ جام کمال باعزت طور پر مستعفیٰ ہو جائیں، لاپتہ ارکان کو نہ لایا گیا تو۔۔۔‘اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بڑی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اکثریت ثابت ہو گئی لہذا جام کمال باعزت طور پر مستعفی ہو جائیں، لاپتہ ارکان کو نہ لایا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اکثریت موجود ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، قرار داد کے حق میں 33 لوگ کھڑے ہو گئے، بعد میں لالا رشید کراچی سے بیماری کی حالت میں آئے ،انہیں ملا کر34 ارکان جام کمال کے خلاف ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال کو ہٹانے کے لئے 33 اراکین کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس 37 اراکین موجود ہیں، اس لیے جام کمال باعزت طور پر استعفی دیں،ان کے  تین سالہ دور میں ظلم جبر کرپشن کا فروغ غیر منتخب لوگوں کو نوازنا جیسے غیر جمہوری عمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ فٹ سال سے پانی کا طلب رکھنے والے لوگ کیا کریں گے، انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، ناراض ساتھیوں میں سے پانچ  ارکان دو مرد و تین خواتین کو گرفتار کرکے ہراساں کیا گیا، ایک آگیا چار لاپتہ ہیں ،انہیں حبس و بے جا میں رکھا گیا ہے، اگر ریلیز نہیں کیا گیا تو جام کمال کے گھر کے سامنے دھرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارکان کا ہمارے پاس نہ ہونے کا مطلب کہ وہ لاپتہ ہیں۔