چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے چیئرمین و  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ اس اقدام سے اخراجات میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے پاس اب دو دو پولیس اہلکار رہ گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -