بلوچستان میں فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

بلوچستان میں فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید
بلوچستان میں فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید
سورس: File

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ بلوچستان کے  ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی محمد قیصر شہید ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -