علی ظفر کی میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست

  علی ظفر کی میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں گلوکارعلی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری کے لئے مچلکے جمع کرواٰنے کی درخواست دائرکردی ہے،جس پر وکیل عمر گل نے موقف اختیارکیاہے کہ گلوکارہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بچنا چاہ رہی ہیں،میشا شفیع پہلے بھی جرح مکمل کروائے بغیر باہر چلی گئی تھیں،، اس بار بھی خدشہ ہے کہ میشا شفیع جرح مکمل کروائے بغیر پاکستان سے باہر چلی جائیں گی،عدالت سے استدعاہے کہ میشا شفیع جرح مکمل کروائے بغیر کینیڈا واپس نہ جانے دیاجائے، عدالت نے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے میشاء شفیع سمیت دیگر گواہوں کو جرح کیلئے طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -