پولیس وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج  لگوانے کی درخواست پر مزید  سماعت 9 نومبر تک ملتوی

  پولیس وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج  لگوانے کی درخواست پر مزید  سماعت 9 نومبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پولیس کی وردی پر پبلک سرونٹ (عوام کا ملازم) کا بیج لگوانے کے دائردرخواست پر مزید سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز اے آئی لیگل کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کروادیاگیاہے جس میں اس درخواست گزار کو خارج کرنے کی استدعاکی گئی ہے،درخواست گزار کاموقف ہے کہ پنجاب پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے،پنجاب پولیس کے رویے کے باعث ہزاروں کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے،عدالت سے استدعاہے کہ آئی جی پنجاب کو پولیس وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج لگانے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -