بھوگیوال سنگھ پورہ،پلاسٹک کھلونوں کی فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

   بھوگیوال سنگھ پورہ،پلاسٹک کھلونوں کی فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں بچوں کے کھلونے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان جل کرتباہ ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے بھوگیوال سنگھ پورہ میں واقع فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہونے لگے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ریسکیو عملے کے مطابق فیکٹری میں پلاسٹک کا سامان موجود تھا جس کی وجہ سے آگ بھڑکی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -