کیمپس پل پرسیلز مین نامعلوم افراد کی گولی سے شدید زخمی،ہسپتال منتقل

 کیمپس پل پرسیلز مین نامعلوم افراد کی گولی سے شدید زخمی،ہسپتال منتقل

  

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن میں لیس کی دکان پر کام کرنے والا سیلز مین کیمپس پل پر نامعلوم افراد کی گولی سے شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔اچھرہ،نواب پورہ کا رہائشی معیز اختر دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا جہاں کیمپس پل کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے تعاقب کرتے ہوئے کیمپس پل کراس کرتے فائرنگ شروع کر دی جس سے معیز شدید زخمی ہو گیا،معیز اختر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مزدور آدمی ہوں ہماری کسی سے دشمنی نہیں، نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ 

مزید :

علاقائی -