باٹا پور کی نیلم شہزادی کے اغوا کا ڈراپ سین، شوہر کو گرفتار، لاش برآمد

  باٹا پور کی نیلم شہزادی کے اغوا کا ڈراپ سین، شوہر کو گرفتار، لاش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)باٹا پور سے اغوا ہونیوالی نیلم شہزادی کیس کا ڈراپ سین، انوسٹی گیشن پولیس نے قاتل شوہر کو گرفتار کر کے لاش میر پور کے ہوٹل کی پانی کی ٹینکی سے برآمد لی۔ 7روز قبل باٹا پور کے علاقے میں واقع نجی ہاؤسنگ سکیم کی رہائشی روبینہ ذیشان نامی خاتون کی بیٹی نیلم شہزادی پراسرار طور پر اغو ا ہو گئی تھی۔انوسٹی گیشن پولیس نے نیلم شہزادی کے شوہر وہاب خان کو میر پور سے گرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش برآمد کر لی ملزم نے اپنی بیوی 6 ماہ کی بیٹی سمیت میرپور ملنے کیلئے بلایا تھا اور معمولی تلخ کلامی پر گلہ دبا کر قتل کر کے لاش ہوٹل میں پانی کی ٹینکی میں چھپا دی اور بیٹی کو لے کر لاہور آ گیا۔

مزید :

علاقائی -