پی سی بی کی بھارتی رویے پر ایشین کرکٹ کونسل کو خط

پی سی بی کی بھارتی رویے پر ایشین کرکٹ کونسل کو خط

  

                 لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے۔دوسری جانب آئندہ سال ورلڈ کپ کے لئے گرین شرٹس کو پڑوسی ملک بھیجنے کے فیصلے پر بھی ازسرنو غور کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ہونے والا فیصلہ سیکریٹری کے خود ہی کر لینے پر سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھا ہے۔خط ایشیاء کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجے جانے کے بیان پر لکھا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں سیکریٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے اور اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا کہواضح کیا ہے کہ ایشیاء کپ 2023ء یو اے ای منتقل نہیں کیا جائیگا، سب کچھ بھارت نہیں کچھ ہم بھی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ٹوئٹر پر رمیز راجہ کی ایک ورچوئل گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے پر انکار سے متعلق سوال کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ 2023ء کا ایشیا کپ کیا صرف بھارت کی وجہ سے یو اے ای منتقل کردیا جائے گا؟۔ صحافی کے سوال پر رمیز راجہ نے کہا کہ ایشیاء کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -