قومی کرکٹرز کی سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کے گھر دعوت

 قومی کرکٹرز کی سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کے گھر دعوت

  

 لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی اسکواڈ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کے گھر دعوت کی ہے۔پاکستانی ٹیم نے ایک شام اپنے مینٹورمیتھیو ہیڈن کے گھر گزاری جس کے خوبصورت لمحات بورڈ نے کیمرے میں محفوظ کرلیے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور کوچ ثقلین مشتاق سمیت مکمل اسکواڈ میتھیو ہیڈن کے گھر پہنچا جہاں مینٹور نے اسکواڈ کا استقبال کیا اور اپنے گھر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر لیجنڈ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر بھی میتھیو ہیڈن کے گھر مدعو تھے جہاں ان کی پاکستانی اسکواڈ سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔میتھیو ہیڈن نے پاکستان ٹیم اسکواڈ کی اپنے گھر آمد کو بہت خاص لمحہ قرار دیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو ہیڈن کے گھر ہنسی مذاق کرتے اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -