رورل ہیلتھ کے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

  رورل ہیلتھ کے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجاب رورل ہیلتھ کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طو پر مستقل کیا جائے۔پنجاب رورل ہیلتھ ورکرز پنجاب بھر کے غریب دیہاتوں او ر چھوٹے شہروں میں 18 سالہ سے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ملازمتیں کررہے ہیں۔ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے آج تک ان کو ریگولرنہیں کیا گیا جو قابل مذمت ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اسمبلی ہال چوک میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے ڈی ایچ یواور آریچ سی یونٹ اور رورل ہیلتھ سنٹر ز اور دیہاتی علاقوں میں ڈسپنسروں کے ملازمین مردو خواتین کے بڑے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر لاہور کے ہمراہ سابق یوسی ناظم اور سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان بھی موجود تھے۔ حتجاج میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدنے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین پر حکومت رحم کرتے ہوئے 18 سال سے عوام کی خدمت کرنیو الے محکمہ صحت کے مرد و خواتین کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں گورنمنٹ سے منظور شدہ سیٹوں پر مستقل بنیاد پر بھرتی کرے اور ان کو تمام ان سہولیات سے نواز ے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -