شاہ عالم مارکیٹ میں سہولیات کی فراہمی فرض اولین ہے،عمر جاوید

  شاہ عالم مارکیٹ میں سہولیات کی فراہمی فرض اولین ہے،عمر جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)  اندرون لاہور کے تاریخی تجارتی ورثے شاہ عالم مارکیٹ کو کو مثالی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد میرا فرض اولین ہے۔ مغلیہ تاریخ و ثقافت کے حامل شاہ عالم مارکیٹ کو مسائل سے نکال کر قومی ورثے کو خوبصورت اور محفوظ ترین بنائیں گے۔ مسائل مشکلات سہولیات کی عدم فراہمی پر سرکاری سیاسی تجارتی فورمز پر ہماری جدوجہد جاری ہے۔ شاہ عالم مارکیٹ کی ریڈی میڈ گارمنٹس کے تاجر بھائیوں کو کاروباری امور کیلئے سازگار مثالی اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کریں گے۔ان خیالا ت کا اظہارانجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمر جاوید بٹ نے بیان میں کیا۔