اسپاٹیفائی کا گلوکاروں کو سامنے لانے کیلئے عالمی پروگرام 'ریڈار' 

  اسپاٹیفائی کا گلوکاروں کو سامنے لانے کیلئے عالمی پروگرام 'ریڈار' 

  

الاہور(پ ر) پاکستان کی خواتین گلوکاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے والے ایکول پاکستان کی کامیابی کے بعد، عالمی آن لائن آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی (Spotify)  نے پاکستان میں مقامی باصلاحیت گلوکاروں کو متعارف کرانے کے لئے عالمی پروگرام ریڈار (RADAR) کا آغاز کیا ہے۔ اس عالمی پروگرام کی توجہ ابھرنے والے مقامی گلوکاروں کی عالمی سطح پر پسندیدگی کی راہ ہموار کرنے اور انکے کیرئیر کے اگلے مرحلے میں معاونت پر مرکوز ہے۔ اس حوالے سے حسن رحیم پاکستان میں اسپاٹیفائی کے ریڈار پروگرام کا حصہ بننے والے پہلے گلوکار بن گئے ہیں۔ ریڈار پروگرام کے ذریعے حسن رحیم ایک مختصر ڈاکومنٹری میں بھی جلوہ گر ہوں گے جو انکے کاموں اور زندگی پر روشنی ڈالے گی اور انکے پرستاروں کے سامنے حسن کی زندگی کا ایسا رخ سامنے لائے گی جو شائد پہلے کسی کے علم میں نہ ہو۔ اسپاٹیفائی کے ریڈار کی مختصر ڈاکومنٹری کے ابتدائی مناظر میں حسن رحیم اپنے ساتھی موسیقاروں کو متعارف کراتے ہیں جنہوں نے انکی میوزک لائف میں مدد فراہم کی، وہ اپنے افتتاحی البم پر بات کرتے ہیں اور عملاََ اپنے گھر کا سفر کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں جہاں انکی اپنی والدہ سے گرم جوش گفتگو ہوتی ہے۔ حسن رحیم بتاتے ہیں، ''یہ پروگرام میری زندگی سے قریب تر ہے۔

مزید :

کلچر -