سیلابی علاقوں میں سرے ٹیموں کی تعداد بڑھا دی،فیصل فرید

سیلابی علاقوں میں سرے ٹیموں کی تعداد بڑھا دی،فیصل فرید

  

لاہور(اپنے نمائندہ سے)ڈائریکٹر جنرل پراونشنل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سروے کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے سروے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ڈیجیٹل طریقوں سے جامع سروے  جاری ہے، سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے 70 فیصد علاقوں میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے، سروے ٹیمیں دشوار گزار راستوں سے گزر کر ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے اور گھر گھر جا کر سروے کے عمل کو مکمل کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سروے ٹیموں میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے، اربن یونٹ، ریونیو سمیت ادارے حصہ لے رہے ہیں اور سروے مکمل ہونے والے علاقوں میں بحالی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شفاف، منظم اور غیر جانبدارانہ انداز میں امداد تقسیم کرے گی اور سیلاب زدگان کے مویشیوں اور گھروں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی، رواں ماہ میں سروے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں، سیلاب زدگان کو کھانے پینے سمیت دیگر اشیاء  ضروریہ کی فراہمی کا عمل جاری ہے، تمام ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی بھر پور کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب، پی ڈی ایم اے کے افسران سروے کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -