ریلوے نے سیلابی اضلاع میں امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کر دی

ریلوے نے سیلابی اضلاع میں امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کر دی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی طرف سے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی پانچویں کھیپ کی روانگی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ  سیلاب میں کھرے لوگوں کے لیے بذریہ خیبر میل ایکسپریس روہڑی روانہ کی۔ چاول،گھی،دالیں،خشک،دودھ،چنیاور مسور کی دالیں،چائے کی پتی،چینی،ماچس،بسکٹ، مرچ نمک  وغیرہ کے 300  پیکٹ  روانہ کیے گئے۔ 

3سو60منرل واٹر کی بوتلیں بھی روانہ کی گئیں۔اس موقع پر ڈی ایس نے کہا ہم سیلاب زدہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مخیر حضرات سیپرزور اپیل کی کہ آگے آئیں اور اپنے بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں کیونکہ  یہ ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات اور این جی اوز سے ایک دفعہ پھر اپیل کی کہ ہمارے کلکشن پوائنٹ پر زیادہ سے زیادہ امدادی سامان جمع کرائیں۔ریلوے امدادی سامان کو فری  فورا سیلاب ذدہ  علاقوں تک پہنچائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈی ایس محمد حنیف گل اور اس کی ٹیم  کی کوششوں کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -