سلنڈر ٹو سلنڈر گیس منتقل کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج

سلنڈر ٹو سلنڈر گیس منتقل کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج

  

لاہور (اپنے نمائندہ سے) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں غیر قانونی طور پر گیس منتقلی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 3ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا۔ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی ٹیموں  نے مین آؤٹ فال روڈ اسلام پورہ کے علاقے میں چیکنگ کی۔غیر قانونی طور پر ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس منتقلی کی جا رہی تھی۔جس پر اظہر محمد،جاوید افضال کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے۔

ڈی سی او محمد علی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس منتقلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -