عقیدہء ختم نبوت ؐ کا تحفظ جانوں سے بھی زیادہ عزیز،اشرف جلالی

عقیدہء ختم نبوت ؐ کا تحفظ جانوں سے بھی زیادہ عزیز،اشرف جلالی

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستیقم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے میلاد چوک میں سالانہ میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہء ختم نبوت ؐ کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ دینِ اسلام کی پاسبانی کے لیے عقیدہء ختم نبوت ؐف کا تحفظ شرطِ اول ہے۔ امتناع قادیانیت آرڈیننس میں تبدیلی کی سوچ انتشار کو جنم دیتی ہے۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے خطرناک ترین دشمن ہیں۔ قادیانیت ہر گز کوئی اسلامی فرقہ نہیں، بلکہ اسلام کے خلاف ایک مورچہ اور نہایت زہریلا فتنہ ہے۔ حضرت محمد مصطفیؐ آخری نبی ہیں اور آپ کی اْمت آخری اْمت، آپ کی کتاب آخری کتاب اور آپ کا دین آخری دین ہے۔ 

 عقیدہء ختم نبوت? کی برکت سے اْمت مصطفی? پہلی امتوں سے کئی وجوہ کے لحاظ سے ممتاز ہے۔ اْمت مصطفی? نہ تو پہلی امتوں کی طرح شرک میں ڈوبی ہے اور نہ ہی ان کی طرح اپنی کتاب مقدس کی آیات کو بدلا یا فروخت کیا ہے۔ عقیدہء ختم نبوت? کی برکت سے اْمت نے قرآن کا بھی تحفظ کیا ہے اور ایمان کا بھی تحفظ کیا ہے۔ کانفرنس میں شیخ الحدیث حضرت علامہ حافظ عبد الستار سعیدی، پیر سید تنویر حسین شاہ، علامہ محمد عبد الرشید اویسی، علامہ محمد عبد اللہ ثاقب رضوی، مولانا محمد وسیم نقشبندی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -