پرویز الٰہی،عمران خان کے نئے بزدار بن گئے ہیں،عظمیٰ بخاری

   پرویز الٰہی،عمران خان کے نئے بزدار بن گئے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بیان کو عمران خان کی دوستی کا منطقی نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی شکایت لگاتے تھے کہ ہماری جماعت کے لوگ توڑ لئے، اب اس کے غلام بن گئے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے نئے بزدار بن گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان سے پوچھ لیتے کہ عوام کا آٹا،چینی،دوائی کیوں چوری کرلیا؟،پنجاب کے حصے کابجٹ کیوں روکا تھا؟،سیاسی ڈیمنشیا اسے کہتے ہیں،بیماریوں پر گھٹیا سیاست کرنے کی بدنما روایت عمران خان سے چل کر آپ تک پہنچ گئی،عمران نے بزدار کی وجہ سے پیسے سرنڈر کئے تھے، وہ بھی پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا،ظلم کی انتہا یہ ہے کہ جس یاسمین راشد نے پنجاب کا محکمہ صحت تباہ کردیا، لاشیں کوے اور گدھ کھا گئے،اس کی آج تعریفیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی بتا رہے ہیں کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

، اس کے ذمہ دار آپ ہیں، آپ نے بزدار کی یاد تازہ کردی،مردہ خانے کس نے بنانے تھے، اس کا جواب عمران خان سے پوچھ لیتے،ڈینگی سپرے کی حکمت عملی کس نے بنانی تھی؟،کس کارکردگی پر تعریفیں کر رہے ہیں؟ وہ بھی بتا دیتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -