امریکی صدر کا بیان واپس لینا بلاول کی سفارتی کامیابی،مخدوم احمد محمود
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کے بیان پر *وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کامیاب حکمت عملی اور بین الااقوامی سفارتی پالیسیوں کے باعث امریکی صدر کے غیر زمہ دارانہ بیان کی واپسی کو بلاول بھٹو زرداری کی بہترین خارجی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، یہ بات انہوں نے پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین کے ہمراہ صحافیوں اور پارٹی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے جوہری اثاثوں کی حفاظت کی صلاحیت اور عزم پر اعتماد ہے، پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ہم ایک مضبوط شراکت داری کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور اس کو جاری رکھنا چاہں تے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کا یہ تسلیم کرنا کہ امریکہ پرامن اور مستحکم پاکستان کا خواہاں ہے کیونکہ محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے پاکستانی خارجہ سفارتی کامیابی نہیں تو اور کیا ہے، مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارئے جوہری اثاثے آئی ائے ای ائے کے مطلوبہ حفاظتی اقدامات کے مطابق ہیں۔
، ہم ان حفاظتی اقدامات پر انتہائی سنجیدگی سے عمل کر رہے ہیں کسی کو اس پر شک نہیں ہونا چاہں یے، مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دوستی باہمی سودمند تعلقات کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں، ایک ایسے وقت میں جب دنیا بڑئے عالمی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے تو یہ اہم ہے کہ پاک امریکا تعلقات کی حقیقی صلاحیت جاننیے کے لئیے عملی اور پائیدار کاوشیں کرنی چاہں یے اور غیر ضروری بیانات سے گریز کرنا ہوگا، ایک اور سوال کے جواب میں پارٹی صوبائی صدر مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اگر جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے سوالات تو ہمارئے پڑوسی بھارت سے پوچھنے چاہئیں جس نے حال ہی میں حادثاتی طور پر پاکستانی سرزمین پر میزائل فائر کیا تھا جو ناصرف غیر زمہ دارانہ عمل اور انتہائی غیر محفوظ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کی جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے حوالے سے قابلیت پر بھی سوالات اٹھاتا ہے،