سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وفاقی حکومت مسلسل جاگ رہی ہے،اشرفخان

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وفاقی حکومت مسلسل جاگ رہی ہے،اشرفخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے  سیکرٹری فنانس اشرف خان نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پوری قوم وفاقی و سندھ حکومت جاگ رہی ہے مگر پاکستان کے جن دو صوبوں میں نام نہاد تبدیلی والوں کی حکومت ہے اس کے وزرائے اعلی اپنے لیڈر کے خوشامدی جلسوں میں کرسیاں لگاتے پھررہے ہیں اس وقت تو ضرورت اس امر کی ہے کہ بے گھرہونے والوں کو ان کے گھروں میں بسانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔