ایٹمی پروگرام کے متعلق امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں،علیم الدین شاکر
لاہور (اپنے نمائند ہ سے)خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام کے متعلق امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں، امریکی صدر کی طر ف سے پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان فورا واپس لئے جانا چاہئے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو کسی بھی ملک کیلئے خطرناک سمجھا جانا کم عقلی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ امریکی صدر کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ ہے اور یہ اس وقت دیا گیا ہے جب پاکستان کو معاشی مشکلات کیساتھ ساتھ دہشتگردی کا سامنا ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کے قیام کیساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کے قیام کا اظہار کیا ہے ہماری اس امن کی خواہش کو کمزوری یا بزدلی تصور نہ کیا جائے بھارت نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا کشمیر میں ہونیوالی ریاستی دہشت گردی اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے۔