گلبرگ میں معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ،زائد المعیاد اشیاء برآمد

    گلبرگ میں معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ،زائد المعیاد اشیاء برآمد

  

لاہور (اپنے نمائندہ سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گلبرگ میں معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر زائد المیعاد اشیا برآمد کرلیں جنہیں موقع پر تلف کر دیا گیا۔ڈی جی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ زائدالمیعاد اشیا کے استعمال اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی،سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، زنگ آلود فریزرز، بغیر ڈھانپے کھانا اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی،گوشت سبزیاں اور ڈیری مصنوعات کو فریزر میں ایک ساتھ رکھا پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ بھر میں 1200سے زائد مقامات کو چیک کیا گیا، 28کو وارننگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ مقامات پر حالات بہتر پائے جانا خوش آئند تبدیلی ہے، غیر معیاری خوراک کا استعمال انسانی صحت کے لئے مضر اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں جعلساز مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کے استعمال کو عادت بنائیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -