پی ٹی آئی کی عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے پراحتجاجی ریلی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما فرخ جاوید مون نے گزشتہ روز عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کیے جانے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی،ریلی میں کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت،کارکنوں کے "امپورٹڈ سرکار نامنظور"کی نعرے بازی۔اس موقع پر فرخ جاوید مون نے کہا کہ بزدل،امپورٹڈ،نااہل سرکار عمران خان کیخلاف جھوٹے مقدمات بنانے میں لگی ہے۔
،چوروں کی حکومت نے مہنگائی،غربت،بے روزگاری کے پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،کرپٹ حکومت نے چھ فیصد سے گروتھ کرنے والی معیشت کو چھ ماہ میں ہی صفر پر پہنچا دیا ہے،ان کا اقتدار میں آنے کا ایک ہی مقصد اپنے کرپشن کیسز معاف اور مریم صفدر کو لندن پہنچانا تھا ان کا وہ مشن پورا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفرور بھگوڑوں،لوٹ مار کی ماہر پی ڈی ایم جماعتوں سے چھٹکارا قوم کی آواز ہے،ملکی مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہی ہے۔