عمران خان دھرنے اور مارچ کا اعلان ختم کرکے الیکشن کی تیاری کریں: احسن اقبال 

عمران خان دھرنے اور مارچ کا اعلان ختم کرکے الیکشن کی تیاری کریں: احسن اقبال 

  

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے اعلان کیا کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہو گا، عمران خان دھرنا ملتوی کرکے تیاری کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چین کے صدر نے 2014میں پاکستان دورے کا اعلان کیا، عمران خان نے پاکستان میں لانگ مارچ کرکے دورے کو ناکام بنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا دورہ متوقع ہے، وزیراعظم کے دورے سے سی پیک کو طاقت مل سکتی ہے، اس موقع پر عمران خان دوبارہ دھرنوں کی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف معاہدے کی بھی مخالفت کرتے رہے اور بھارت بھی پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا تھا۔احسن اقبال نے کہا الیکشن کا اعلان کرتا ہوں جو اکتوبر 2023میں ہوگا، اگلے 6 سے 8 مہینے کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا کیونکہ مارچ میں نئی مردم شماری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے اورمارچ کا اعلان ختم کریں اور اب الیکشن کی تیاری کریں۔

 احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -