کاہنہ، غیرت کے نام پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی آشناسمیت قتل، ملزم گرفتار 

کاہنہ، غیرت کے نام پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی آشناسمیت قتل، ملزم گرفتار 

  

کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ کاہنہ کے علاقہ سادھوکی گاؤں میں غیرت کے نام پرباپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا. پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کے لیے بھجوادیں۔ تھانہ کاہنہ کے علاقہ سادھوکی گاؤں کے شریف نامی محنت کش کی 17سالہ بیٹی فرح شریف کوچار روزقبل عدنان مسیح نامی لڑکا ورغلا کر لے گیا۔گذشتہ روزدونوں گاؤں واپس آئے تو کسی نے لڑکی کے والدشریف کو انکے گاؤں آنے کی اطلاع دیدی جس پر اس نے اپنی بیٹی فرح اوراسے ورغلاکر گھرسے بھگاکر لے جانیوالے21سالہ عدنان مسیح کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے۔جبکہ مقامی پولیس نے دونوں لاشوں کوقبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ڈی آ ئی آپریشن کے نوٹس پرکاہنہ پولیس نے فوری کارروا ئی  کرتے ہوئے ملزم کو قریبی نجی ہاؤسنگ سکیم سے گرفتار کرلیا۔اس سلسلہ میں انچارج انوسٹی گیشن ونگ انسپکٹر ساجد نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی سربراہی میں کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دوہرے قتل کے ملزم شریف میو سمیت اسکے 5رشتہ داروں کو حراست میں لیکرملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

غیرت پر قتل

مزید :

صفحہ آخر -