سندھ حکومت نے شکست کے خوف سے الیکشن ملتوی کرائے، فیاض الحسن

 سندھ حکومت نے شکست کے خوف سے الیکشن ملتوی کرائے، فیاض الحسن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شکست کے خوف سے سندھ حکومت بار بار الیکشن ملتوی کروا رہی ہے۔ کراچی کی عوام ان کو ووٹ دینے کے لئے بالکل بھی تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری چھوٹے دعوے کرتا تھا کہ اسکی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بلاول زرداری الیکشن کروا کر دیکھ لے کہ لوگ کیسے ان کو وہاں سے بھگاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دھاندلی، بدمعاشی اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کے با وجود انہیں کراچی میں شکست ہوئی۔تیسری بار بلدیاتی الیکشن ملتوی کروانا سندھ حکومت کی بزدلی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت نے تیرہ رنگی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ پاکستانی عوام ان چوروں، لٹیروں اور نوسر بازوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ حکومت میں رہے۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ آخر -