الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے دھمکیوں پر اتر آیا، وزیر قانون پنجاب 

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے دھمکیوں پر اتر آیا، وزیر قانون پنجاب 

  

لاہور (این این آئی) پنجاب کے وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ بلدیاتی نظام کی حمایت کی ہے تاہم زبردستی کمزور بلدیاتی نظام دے کر لوگوں کو محض بیوقوف بنانے کی کوشش ہے،ہم بلدیاتی نمائندوں کو عوام کا خدمتگار بنانا چاہتے ہیں اور سازشی ٹولہ اپنا بنانا چاہتا ہے،سازشی ٹولہ پنجاب حکومت کے خلاف نیا محاز خوشی سے کھولے یہاں بھی ناکام ہوگا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ نے ایون فیلڈ کو اپارٹمنٹ کی جگہ ”پارلیمینٹ“سمجھ لیا ہے۔ ملک خصوصا پنجاب کے لئے سازشی  فیصلے اسی ایون فیلڈ ”پارلیمینٹ“ہو رہے ہیں۔سابق نااہل وزیراعظم اپنی نجی پارلیمینٹ میں دلپشوری کیلئے لطیفے سنا رہا ہے۔ ضمنی الیکشن میں ہار کے بعد ن لیگ کیلئے نواز شریف کے لطیفے مرہم ثابت ہو رہے ہیں۔ جب گھر کے بڑے بوڑھوں کے پاس کرنے کے لئے کچھ نہ بچے تو وہ گھر والوں اور ہمساؤں کا دل کہانیاں سنا سنا کر لگائیے رکھتے ہیں۔ اچھی بات ہے ن لیگ کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب پنجاب میں بھی ان کی باقیات باقی نہیں رہیں۔

وزیر قانون پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -