سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ گرفتار

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ گرفتار

  

اسلام آباد(آئی این پی)سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں اور ملزمہ گزشتہ روز اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں تاہم ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا، اس سے قبل، ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

سارہ انعام کیس

مزید :

صفحہ آخر -