شاہدرہ سے بدنام زمانہ منشیات فروش بھائی سمیت گرفتار،دو کلو چرس برآمد

شاہدرہ سے بدنام زمانہ منشیات فروش بھائی سمیت گرفتار،دو کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر) شاہدرہ سے بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم عرف دیما چنگڑ اپنے بھائی سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شا ہد رہ سر کل میا ں قد یر اور ایس ایچ او شاہدرہ انسپکٹر قمر عبا س نے 5 سال سے مطلوب منشیات فروش ندیم عرف دیما چنگڑ اور اس کے بھائی جاوید عرف کچی گری کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2020 گرام چرس برآمد مقدمہ درج کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے زخمی کیا مزاحمت کے باوجود شاہدرہ پولیس کی ٹیم نیندیم عرف دیما اور اسکے بھائی جاوید عرف کچی گری کو گرفتار کر لیا ملزمان پولیس ٹیم پر حملہ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -