رمضان شوگر مل کیس میں ایکسائز افسر کو جواب کیلئے دو یوم کی مہلت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے میاں شہباز شریف فیملی کی رمضان شوگر مل کو این او سی جاری نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر محکمہ ایکسائز کے افسر کی جواب داخل کرنے کیلئے دو یوم مہلت کی استدعا منظور کرلی،سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پرمحکمہ ایکسائز کے افسر عدالت میں پیش ہوئے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے وکیل نے کہا کہ بورڈ آف مینجمنٹ کے شئیرہولڈرز کے خلاف فوجداری معاملہ زیر التواء ہے،فوجداری معاملہ این اوسی کے اجراء میں رکاوٹ ہے،نجی کمپنی میں صاف شفاف انتظامیہ کاہونا قانون کا تقاضا ہے،محکمہ ایکسائز نے معاملہ پرمحکمہ قانون سے رائے مانگی ہے،رمضان شوگر ملز کے وکیل شعیب راشدنے موقف اختیارکیا کہ اب تک رمضان شوگر ملز کوبارہ این او سی جاری ہوچکے،ڈی سی سے ملز چلانے کی اجازت نامہ بھی مل چکا،محکمہ ایکسائز این اوسی کااجراء نہیں کررہا،این اوسی جاری نہ ہونے سے شوگر مل فعال نہیں ہورہی۔
رمضان شوگر مل