نشتر ہسپتال کی چھت سے ملنے والی  56 لاوارث لاشوں کی تدفین 

نشتر ہسپتال کی چھت سے ملنے والی  56 لاوارث لاشوں کی تدفین 

  

ملتان(این این آئی) نشتر اسپتال کی چھت پر ملنے والی 56 لاوارث لاشوں کی تدفین ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نشتر اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی کا معاملہ سامنے آیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فلاحی ادارے کے تعاون سے 56 میتوں کی تدفین کر دی۔میتوں کو نشتر اسپتال سے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ایک روز قبل نشترہسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے، جس میں چیف سیکریٹری پنجاب، اور سیکریٹری ہیلتھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، فریقین کو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

 تدفین 

مزید :

صفحہ آخر -