ڈینگی سے نمٹنے کا فیصلہ، آگاہی مہم میں تیزی لانے کا ٹاسک

  ڈینگی سے نمٹنے کا فیصلہ، آگاہی مہم میں تیزی لانے کا ٹاسک

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہاکہ ڈینگی لاروا کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں عوامی مقامات،پارکوں اور دیگر مقامات پر آگاہی پینافلیکس آویزاں کئے جائیں۔دفاتر میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے جائیں۔ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے جو خوش آیند ہے۔مسلسل میں بھی اقدامات جاری رکھے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 جائیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلین میں کوتاہی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔صفائی اور دیگر اقدامات کے لئے بلا تعطل اقدامات کی ضرورت ہے۔تمام ادارے دفاتر میں ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔پارکوں میں عوام الناس کو تمام ایس او پیز کا پابند کیا جئے۔لاروا کے تدارک کے لئے ڈینگی ٹیموں کو فعال کیا جائے گھروں اور دیگر مقامات پر ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جائے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ عوام کو آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے۔ڈینگی تدارک کے خاتمے کے لئے عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز سٹی، صدر شجاع آباد،جلال پور ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ،آفیسر،ایم ڈی اے سی پی او آفس سپورٹس آفس ، پی ایچ اے آفس، فوڈ یپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس اور دیگر آفیسران موجود تھے۔تمام ادارون نے سیکرٹر ی ہاوسنگ کو ڈینگی تدارک بارے اقدامات بریفنگ دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -