ائیر ٹریفک کنٹرول کا عالمی دن آج مختلف ہوائی اڈوں پر تقریبات کا اہتمام

ائیر ٹریفک کنٹرول کا عالمی دن آج مختلف ہوائی اڈوں پر تقریبات کا اہتمام

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ائیر ٹریفک  کنٹرول کاعالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 کو منانے کا مقصد فضائی سفر کے دوران ائیرٹریفک کنٹرولر کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے،اس مناسبت سے دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پر ائیرٹریفک کنٹرولر کے اعزاز میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں،عام مسافر طیاروں کو اڑانے والے تو پائلٹ ہوتے ہیں لیکن جو لوگ فضا میں ان طیاروں کے محفوظ سفر، ہوائی اڈے سے ان کی محفوظ اڑان اور با حفاظت اترنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں، وہ طیارے سے بہت دور کسی کمرے یاٹاور میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں،ان لوگوں کو ایئر ٹریفک کنٹرولر کہا جاتا ہے،فضا میں ٹریفک کو کنٹرول کرنا ایک انتہائی نازک اورخطرناک کام ہے، ان فضائی ناخداؤں کو خراج تحسین پیش کرنا اس دن کا ایک اہم مقصد ہے۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داریوں میں فضائی حدود میں پرواز کرنے والے طیاروں کو ایک دوسرے سے محفوظ فاصلوں پر رکھنا، موسم کی کیفیت یعنی اس کے مطابق جہاز کو اڑان کی اجازت دینا،طیارے کی سمت اور راستے کا تعین کرنا وغیرہ ہیں۔ رات کے اوقات یا خراب موسم میں جب حدِ نظر بہت کم ہوجاتی ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داریوں میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -