سوہن حلوہ یونٹ پر چھاپہ، حشرات کی بھرمار پر بھاری جرمانہ
ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر خوراک میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ملتان میں پیراں غائب پھاٹک پر سوہن حلوہ یونٹ کو خام اشیاء کی فرش پر(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
سٹوریج، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح ملتان میں سمیجہ آباد میں بیکری کو شوگر سیرپ میں مردہ مکھیاں پائے جانے، خوراک کی تیاری میں کیمیکل پاؤڈر کا استعمال کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاؤہ وہاڑی میں کریانہ سٹور کو ایکسپائری اشیائے خورونوش بیچنے پر 10 ہزار، وہاڑی بازار میں سویٹس شاپ کو مٹھائی میں رنگ کاٹ اور سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پر 15 ہزار روپے جبکہ معروف ہوٹل کو ورکرز کو کام کے دوران سگریٹ نوشی کرنے اور ذاتی صفائی نہ ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید خانیوال میں سویٹس پروڈکشن یونٹ کو خوراک کی تیاری میں لیکو کیمیکل کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔