جنوبی پنجاب،سیکرٹریٹ میں  متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے

جنوبی پنجاب،سیکرٹریٹ میں  متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں متعدد(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 افسران کے تقرر و تبادلے کردئے گئے ہیں۔صدف اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈنیشن خانیوال تعینات کردیا گیا ہے۔اس سے قبل صدف اکبر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب میں بطور سیکشن آفیسر کام کررہی تھیں۔محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے ایس او محمداصغر اقبال کو  اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔سیکشن آفیسر محمد عامر کو محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ پہلے وہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں بطور سیکشن آفیسر کام کررہے تھے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسرحافظ خورشید احمد کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔اسی طرح محکمہ سروسز جنوبی پنجاب میں تقرری کے منتظر ذیشان اشرف کو سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی ہدایت پر نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -