نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

  

ملتان(خصو صی  رپورٹر)وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بتایاگیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کے تحت نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی، پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کے لیے چھ مختلف اقدامات لیے جائیں گے۔ان اقدامات کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ دی جائے گی،  پسماندہ ترین 20 اضلاع کی ترقی کے لیے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 اقدامات کیے جائیں گے، مختلف علاقوں میں 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے، ووکیشنل ٹریننگ کیلئے ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ملک بھر میں 75 طلبا کو نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالر شپس دی جائیں گی, اس پروگرام کو وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -