محتسب اداروں کو مزید مضبوط بنائیں گے، اعجاز احمد قریشی

محتسب اداروں کو مزید مضبوط بنائیں گے، اعجاز احمد قریشی

  

ملتان(خصو صی  رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے گزشتہ روز آذربا ئیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشین امبڈسمن ایسوسی ایشن) اے او اے) کے صدر کی حیثیت سے اے او اے کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے تئیسویں) (23 اجلا س کی صدارت کی اور اپنے پیش رو وفاقی محتسبین کی خدمات کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے او اے کے ممبران ملکوں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محتسب کے اداروں کو مضبو ط کرنے کی کو شش کی جا ئے گی۔(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کے ممبران ایک دوسر ے کے تجر بات سے فا ئد ہ اٹھاتے ہوئے ایسو سی ایشن کے مقا صد کو آگے بڑ ھا نے میں اپنی صلا حتیں بر وئے کار لا ئیں گے۔ اجلا س میں چین، جاپان، آذربا ئیجا ن، پا کستان، تر کی، انڈونیشیا، ایران، ہا نگ کا نگ اور کو ریا سمیت25 مما لک کے محتسبین نے شر کت کیں۔ وفاقی محتسب نے 2019  کے بو رڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو بھی خرا ج تحسین پیش کیا جنہوں نے کووڈ- 19کے با عث انتہا ئی مشکل حا لا ت میں ادارے کے کام کو آگے بڑ ھا یا۔ انہوں نے اس بات پر مسر ت کا اظہا ر کیا کہ ان مشکل بر سوں کے دوران ایشین امبڈسمن ایسو سی ایشن کے اسلا م آباد میں ہیڈ آفس نے کام جا ری رکھا اور ایسو سی ایشین کے فیصلوں پر عملد رآمد کی بھر پور کو شش کی۔ واضح رہے کہ ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن (اے او ے) ایشیا ئی ممالک کے محتسبین کی ایک تنظیم ہے جس میں برا عظم ایشیا  کے 25 اہم ممالک کے محتسبین شا مل ہیں۔ تنظیم کا ہیڈآفس وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ اسلام آباد میں واقع ہے اور پا کستان کے وفا قی محتسب اعجاز احمد قر یشی اے او اے کے صدر بھی ہیں۔ اے او اے کے آذر با ئیجان، با کو میں جاری اجلا س میں تنظیم کو مز ید مضبو ط اور مو ئثر بنا نے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلا س میں اے او اے کی 2019  تا 2021 کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی اور USLAN میٹروپولیٹن امبڈ سمن کمیٹی آف کو ریا کو اے او اے کی مکمل رکنیت دینے کی سفا رش کی گئی۔ اجلا س کی سفا رشات کو اے او اے کی جنر ل اسمبلی میں منظو ری کے لئے پیش کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں اے او اے کے مقا صد کو آ گے بڑھانے میں پا کستان کی قیا دت پر بھر پور اعتماد اور اطمینان کا اظہا ر کیا گیا۔ پا کستان کے وفا قی محتسب اور اے او اے کے صدر اعجا زاحمد قریشی نے اپنے خطاب کے دوران بتا یا کہ پاکستان کے وفاقی محتسب کا ادارہ 1983 سے لے کر اب تک اٹھا رہ لا کھ سے زیا دہ شکا یات کو نمٹا چکا ہے جب کہ سال 2022  کے دوران اب تک ایک لاکھ آ ٹھ ہزار دو سو(108,200) سے زیا دہ شکا یات کے فیصلے کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ پا کستان کے عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فرا ہم کیا جا رہا ہے نیز شکا یات کے ازالے کے ساتھ ساتھ سر کا ری اداروں کے نظا م کو بہتر بنا نے کے لئے وفاقی محتسب نے 27 سے زیادہ مطا لعا تی رپورٹیں تیار کر کے متعلقہ اداروں اور حکومت کو بھجوا ئی ہیں جن میں جیلوں کی اصلا ح، اسٹر یٹ چلڈ رن کے مسا ئل، بیرون ملک پاکستا نیوں کی مشکلا ت کا حل وغیر ہ شا مل ہیں۔ وفاقی محتسب نے حال ہی میں شر وع کئے گئے نئے اقدامات جن میں اوسی آر، تنازعوں کا غیر رسمی حل(IRD) اور مختلف اداروں کے اچا نک معا ئنے شا مل ہیں،کے با رے میں بھی اجلا س کو بتا یا۔ شر کا  نے وفا قی محتسب آف پا کستان کی کارکردگی میں گہر ی دلچسپی لیتے ہو ئے اس ماڈل کو اپنانے کا عند یہ دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -