محکمہ اوقاف، رضا ہال ملتان میں سیرت النبیؐ کانفرنس
ملتان(سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف و مذہبی امور ملتان کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد رضا ہال ضلع کونسل میں کیا گیا۔ جس میں چیئر مین شعبہ علوم اسلامیہ بہاالدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) را ؤاخلاق احمد، ایڈمنسٹریٹراوقاف ملتان ضیاالمصطفی نے خصوصی شرکت کی۔ سیرت ا(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
لنبی ؐ کے موضوع" معاشرے کی اخلاقیات،اصلاح اور تربیت" پر اظہار خیال کرتے ہوئے علمائے کرام علامہ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ غلام مصطفی انصاری،مولانا عبدالحق مجاہد،ڈاکٹر ارشد علی بلوچ،مولانا محمد ابراہیم،مفتی محمد کاشف فریدی و دیگر نے اخلاق حسنہ پر اظہار خیال کیا۔ نیز سیرت النبی ؐپر گفتگو کرتے ہوئے حضورؐکے اسوہ حسنہ پر عمل کو دنیاو آخرت کی کامیابی کیلئے لازم قرار دیا اور یہ کہ ایک صحت مند معاشرہ اچھے اخلاقی رحجانات کی بنیاد پر ہی قائم ہوسکتا ہے۔ سیرت النبی ؐکانفرنس کے بعد مہمانوں و شرکاکی کی گئی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی۔