میٹرو بس منصوبہ میں کرپشن،11ملزم بری کرنے کا حکم

میٹرو بس منصوبہ میں کرپشن،11ملزم بری کرنے کا حکم

  

ملتان(خصو صی  رپورٹر)احتساب عدالت سیکنڈ ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب کرپشن کرنے کے ریفرنس میں  ملوث 11 ملزمان وسیم احمد، خالد پرویز، نذیر چغتائی، ریاض حسین، جاوید اقبال، منظور احمد، مسعود خان، صابر خان سدوزئی، امانت علی، منعم سعید اور شاہد نجم کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

ملزم ریاض حسین وفات پاچکا ہے۔ مقدمہ میں دو چینی باشندوں کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا تھا۔ ملزمان کے خلاف 6 اپریل 2019 کو ریفرنس عدالت میں دائر کیا گیا۔ملزمان کے خلاف ایک ارب 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے   

مزید :

ملتان صفحہ آخر -