ملتان،چونگی نمبر14،تین ڈاکوؤں کا سٹور پر دھاوا، قیمتی سامان لوٹ کرغائب
ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گیے تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور پولیس کے علاقے چونگی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
نمبر 14 پر تین ڈاکو رانا سٹور میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور ہزاروں روپے کی نقدی موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گیے تھانہ بہادین زکریا پولیس کے علاقے دو مسلح افراد نے فیاض سے موبائل اور نقدی چھین لی تھانہ الپ پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے عثمان کے ٹیوب ویل سے الیکٹریکل موٹر چوری کرلی تھانہ سٹی جلال پور پولیس کے علاقے سے سے صائم بی بی کے گھر سے تین نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوکر 65 ہزار روپے مالیت کا گدھا چوری کرلیا تھانہ گلگشت پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے نعمان کا موبائل فون چوری کرلیا تھانہ راجہ رام کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے اشرف کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اور نقدی چور ی کرکے لے گئے