یو نائیٹڈ بنک لیمٹیڈ کے زیر اہتمام بلٹ بائی ہر ہیکاتھون کا انعقاد

یو نائیٹڈ بنک لیمٹیڈ کے زیر اہتمام بلٹ بائی ہر ہیکاتھون کا انعقاد

  

کراچی(پ ر)خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کیلئے یو نائیٹڈ بنک لیمٹیڈکے زیر اہتمام ایل ایم کے ٹی اورنیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے اشتر اک سے بلٹ بائی ہر ہیکاتھون کا انعقاد۔ ہیکاتھون کا مقصد پاکستانی خواتین کی معا شی،کارباری معاملات میں بااختیار بنانے سمیت تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے تو جہ مر کو ز کر وانی ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر اور سی ای او یو بی ایل شہزاد جی دادا نے کہا کہ خواتین کی ترقی ہمیشہ یو بی ایل کی اولین ترجیح رہی ہے۔ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی خواتین کو صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے بلٹ بائی ہر ہیکاتھون کا انعقاد کیا۔اس قسم کے ایونٹ اقتصادی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا کیونکہ بینکوں سے محروم زیادہ تر آبادی رسمی بینکنگ سلوشنز کو اپنانا شروع کر دیتی ہے۔ یو بی ایل پاکستانی معیشت میں مثبت کردار ادا کررہا ہے اور ہمیشہ تنوع، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ د ینے کیلئے کوشاں رہتاہے۔اس موقع پرسی ای او ایل ایم کے ٹی عاطف رئیس خان نے یو بی ایل کیساتھ شراکت داری پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ معیشت میں صنفی شمولیت کیلئے یو بی ایل جیسے بینکنگ لیڈر کا آن بورڈ ہونا ملک کے مستقبل کیلئے انتہائی حوصلہ افزا علامت ہے۔ہمارے معاشرے میں خواتین کے کردار کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں ان کو وہ مواقع فراہم کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے جس کی وہ مستحق ہیں۔انہوں نے ایونٹ میں شریک تمام شرکا ء ، ججزکی انتھک کوششوں کو سراہا جو خواتین کیلئے اپنی صلاحیتوں کو برو ئے کار لانے، انہیں سیکھانے کیلئے ا کٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بلٹ بائی ہر ہیکاتھون نے پاکستان کی تخلیقی، متحرک خواتین کی صلاحیتوں میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔یو بی ایل اور ایل ایم کے ٹی ٹیکنالوجی کے فروغ،کاروباری منظرنامے میں خواتین کی شمولیت کیلئے پر عزم ہیں۔ 

مزید :

کامرس -