نیسلے نے رواں سال کیلئے مالی نتائج کا اعلان کردیا

  نیسلے نے رواں سال کیلئے مالی نتائج کا اعلان کردیا

  

نیسلے پاکستان نے  سال 2022کی تیسری سہ ماہی کیلئے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کی آمدنی 121.0 بلین روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلیمیں 20.5فیصد زیادہ ہے نتائج کا اعلان ہیڈ آفس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیاآمدنی میں اضافے کی وجوہات میں نئی مصنوعات کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے معمول پر آنے اور طلب کی  بنیاد پر پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پورٹ فولیو مکس اور قیمتوں کے تعین کے انتظام نے بھی مزید کردارادا کیا ہے۔فروخت میں اضافہ، موزوں پراڈکٹ مکس اور منجمد لاگتوں پر سخت کنٹرول کے نتیجہ میں آپریٹنگ منافع بھی بہتر ہوا۔کمپنی افراط زر اور حالیہ تباہ کن سیلاب کے صارف کی قوت خرید پراثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کیلئے محتاط انداز میں پرامید ہے۔

مزید :

کامرس -