کارانداز پاکستان،وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا معاہدہ

  کارانداز پاکستان،وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا معاہدہ

  

لاہور(پ ر) کاانداز پاکستان اور وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ (ایم او پی اے ایس ایس) نے پاکستان میں مالی شمولیت کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ میں ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر محمد فخرعالم عرفان، سیکرٹری ایم او پی اے ایس ایس، وقاص الحسن، سی ای او،کارانداز پاکستان اور سید علی محمد، سینئر پروگرام آفیسر،گیٹس فاؤنڈیشن،نے کی۔ تقریب میں دونوں اداروں کے اعلی   افسران نے بھی شرکت کی۔اس معاہدے کے تحت کارانداز پاکستان کیجانب سے وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی کارکردگی کو بہتر بنانے، صلاحیت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے اورپروگرام سے مستفید ہونے والوں  کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس معاہدہ سے رقم کی محفوظ اور موثر منتقلی بھی ممکن ہوگی تاکہ مستفید ہونے والے افراد کو بغیر کسی دھوکہ دہی کے مکمل فنڈز مل سکیں اور ڈیجیٹل پیمنٹ میکنزم تک رسائی فراہم کرکے مالی شمولیت میں اضافہ ہو۔

مزید :

کامرس -