25فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری ہیلتھ ملازمین کی مشکلات برقرار

25فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری ہیلتھ ملازمین کی مشکلات برقرار

  

ملتان(وقائع نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سپیشل الاونس کی منظوری کے باوجود بھی محکمہ صحت کے  ملازمین کی سروس بکس(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 اکاونٹس آفس سے واپس نا بھیجنے کی شکایت سامنے آرہی ہے۔جسکی وجہ سے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے   واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گذشتہ برس مارچ 2021 میں محکمہ صحت کے ملازمین کو 25 فیصد سپشل الاونس دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد خود کار نظام کے تحت تمام ملازمین کی تنخواہوں میں یہ سپیشل الاونس شامل کر دیا گیا تھا جبکہ محکمہ صحت کی  وہ ملازمین جنہیں پہلے سے ہیلتھ رسک الاونس دیا جا رہا تھا ان کی تنخواہوں میں یہ الاونس شامل نہیں کیا گیا۔جس کا پراسس محکمہ صحت نے مکمل کرکے سروس بکس سمیت دیگر دستاویزات ملتان اکانٹس آفس ببھیھوائیں گئیں۔مگر اکاونٹس آفس کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں خود کار الاونس لگانے کی بجائے محکمہ صحت ملتان کے کچھ ملازمین  سروس بکس واپس نہیں کی۔اس سلسلہ میں ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی سروس بکس فوری واپس کی جائیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -