ہار جیت سیاسی عمل کا حصہ، عوام سے تعلق کو نبھاتی رہوں گی،مہر بانو قریشی

ہار جیت سیاسی عمل کا حصہ، عوام سے تعلق کو نبھاتی رہوں گی،مہر بانو قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(خصو صی  رپورٹر)   پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ میرے بارے میں کہا جاتا تھا کہ الیکشن جیت کر کراچی چلی جائیں گی۔(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 ان کو بتا دیں الیکشن ہارنے کے بعد میں حلقے کی عوام میں موجود ہوں۔ این اے 157کی عوام سے محبت اور خلوص کا تعلق ہے۔ جو نبھاں گی۔ ہار جیت سیاسی عمل کا حصہ ہے۔ عوام سے تعلق کو نبھاتی رہوں گی۔ حلقے کی عوام اور بلخصوص خواتین کے مسئل کے حل کیلئے عوام کے درمیان رہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل ملتانی والا میں خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔محترمہ مہر بانو قریشی نے ملتانی والا کی خواتین کا ضمنی انتخاب میں بھر پور اعتماد کرنے، ساتھ دینے اوربھر پور پذیرائی پر حلقے کی عوام اور بلخصوص خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ نبھانے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا میں حلقے کی عوام اور بلخصوص تمام خواتین کی مشکور ہوں جنہوں نے پہلے دن سے لیکر الیکشن کے دن تک میرا ساتھ دیا۔ میری عزت افزائی کی۔ میں عزت افزائی اور محبت پر تمام خواتین کی مشکور ہوں اور ان کی محبت میرے اوپر قرض ہے۔ میں حلقے کی عوام اور خواتین کا شکریہ ادا کرنے فردا فردا ہر یونین کونسل جاں گی۔ خواتین سے رابطے میں رہوں گی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے خواتین کو بااختیار اور مضبوط بنایا۔ عمران خان کے ویژن اور پارٹی منشور پر عمل کرتے ہوئے خواتین کی ترقی کیلئے عملی اقدمات کرونگی۔ این اے 157 کی ایک بہت بڑی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ یہاں کی خواتین باشعور اور پر اعتماد ہیں۔ وہ عمران خان کے نظریہ اور بیانیہ پر یقین رکھتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دیہی علاقہ کی خواتین کو ترقی کے قومی دھارے میں شرکت کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں۔ خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کروں گی۔ این اے157 کی کمپیئن کے دوران خواتین سے مسلسل رابطہ رہا۔ ان کے مسائل سنے۔خوشی ہوئی کہ دیہی علاقہ کی بچیاں تعلیم یافتہ اور شعور رکھنے والی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے ان کو ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا اپنے حلقہ این اے 157کی  عوام خصوصا خواتین سے ملنا ہمیشہ باعث مسرت رہتا ہے۔ میں نے آج اپنی تمام بہنوں کا چیئرمین عمران خان کے نظریے پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انشا اللہ مستقبل میں بھی اپنے حلقے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسلسل کوشاں رہونگی۔اس موقع پر مہر بانوقریشی حلقے کی خواتین میں گھل مل گئیں۔ قبل ازیں وہ یونین کونسل ملتانی والا پہنچیں تو خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ان کا خیر مقدم کیا۔