مہنگائی، دیہاڑی دار طبقہ پریشان دو وقت کی روٹی کمانا مشکل

مہنگائی، دیہاڑی دار طبقہ پریشان دو وقت کی روٹی کمانا مشکل

  

 باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان) غربت مہنگائی بیروزگاری کے ستائے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

غریب دہاڑی دار طبقہ کوناجائز منافع خورمافیاز کابھی سامناکرنا پڑ رہا جو کھانے پینے کی اشیاء کے کئی گنا زائدریٹ وصول کررہے  ہیں خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مقررکیے گئے ہیں مگر اس کافائدہ دیہی علاقوں میں آباد غریبوں کو ہر گز نہیں پہنچ سکاکیوں کہ عام غریب آدمی کی قوت خرید محدود ہوتی ہے اور اتنے کم پیسوں سے وہ بیچارے کیا خریدسکتے ہیں اس کے لیے انتظامیہ کوگھی آٹا دالیں پھلوں سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہیں اوردکانداروں کواس بات کاپابندبنایا جائے کہ وہ انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق ان چیزوں کی فروخت یقینی بنائیں جوکہ سرے سے ان کے پاس موجود بھی نہیں ہوتی آج بھی دیہی علاقوں میں قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -