محکمہ صحت،سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کا ٹاسک،افسر متحرک

محکمہ صحت،سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کا ٹاسک،افسر متحرک

  

ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل سیکریٹری جنرل محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب قمرالزمان قیصرانی نے کہا ہے کہ  جوابدہی کا عمل سروس ڈیلیوری کو موثر بنانے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل اور میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے موصول (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لے کر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ یہ باتیں انہوں نے جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے پاکستان سٹیزن پورٹل کے فوکل پرسنز کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس میں سیکشن آفیسر کوارڈینیشن و فوکل پرسن پاکستان سٹیزن پورٹل محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اسداللہ شہزاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ملتان و بہالپور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران (ہیومن ریسیورس) ڈاکٹر غلام یاسین و ڈاکٹر انیلہ علی، آئی ٹی فوکل پرسن فیضان علی اور دیگر اضلاع کے فوکل پرسنز شریک ہوئے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنل ڈاٹریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کوپاکستان سٹیزن پورٹل اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والے عوامی شکایات اور ان پر محکمانہ کاروائی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل قمرالزمان قیصرانی نے تمام فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کنندگان کو آن بورڈ لیا جائے اور میرٹ پر تمام شکایات کو مقررہ دورانیہ میں حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکایات کے ازالہ میں کسی قسم کی غفلت، سستی اور جانبداری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -