ساتویں تھل جیپ ریلی،شیڈول کا اعلان،تیاریاں شروع
ملتان(سٹی رپورٹر)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)نے ساتویں تھل جیپ ریلی کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے. گاڑیوں کا مارچ(کیول کیڈ)شیڈول میں شامل نہیں.ساتویں تھل جیپ ریلی کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے. جیپ ریلی کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اب ٹی ڈی سی بی کی جانب سے ریلی کا مکمل شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 17 نومبر بروز جمعرات صبح(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
9 بجے تک ساڑھے تین بجے تک گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹیگنگ، گاڑیوں کی انسپکشن اور ڈرائیور/نیوی گیٹرز کا میڈیکل چیک کیا جائے گا۔اسی روز شام 6بجے ڈرائیور/نیوی گیٹرز کانفرنس اور کوالیفائنگ رانڈ کے ڈراز ہونگے۔اس سے اگلے روز یعنی 18 نومبر بروز جمعہ صبح نو تا سہ پہر تین بجے تک سٹاک اور پری پیئرڈ گاڑیوں کا کوالیفائنگ رانڈ چھانگا مانگا ٹیلہ صحرائے تھل میں ہوگا۔ 19 نومبر بروز ہفتہ صبح 9 ساڑھے نو بجے سٹاک کیٹگری میں شامل گاڑیوں کی ریس ہوگی جبکہ 20 نومبر بروز اتوار کی پری پیئرڈ اور وومن کیٹگری کی ریس سمیت موٹر سائیکل ریس بھی ہوگی۔ اسی روز رات سات بجے فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا جائے گا۔