فرح گوگی نے راناثناللہ کو 5  ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

 فرح گوگی نے راناثناللہ کو 5  ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

  

 لاہور(نامہ نگار) وفاقی وزیر رانا ثناللہ کی جانب سے فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے میں پیش رفت،فرحت شہزادی نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا،قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے زریعے تشہیر کی گئی،لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔

   فرح گوگی 

مزید :

صفحہ اول -