مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21اکتوبر کو طلب کر لیا

  مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21اکتوبر کو طلب کر لیا

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور جمعیت علما اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21اکتوبر کو طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے،اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کرریلیف دینے پر بات چیت ہوگی، پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

پی ڈی ایم

مزید :

صفحہ اول -